سابق پینٹاگون عہدیدار کا شیخ حسینہ کی سیکیورٹی کے معاملے پر بنگلا دیشی قیادت کو انتباہ

Wait 5 sec.

نیویارک(27 نومبر 2026): امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ایک سابق عہدیدار مائیکل روبن نے بنگلا دیش کی موجودہ قیادت کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی ممکنہ وطن واپسی سے قبل سخت انتباہ جاری کردیا۔امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ایک سابق عہدیدار مائیکل روبن نے بنگلا دیش کی موجودہ قیادت کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی ممکنہ وطن واپسی سے قبل ان کے تحفظ کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری بنگلا دیشی حکومت پر عائد ہوگی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل روبن نے نیویارک میں "بنگلا دیش کا مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان اور ان کی حکومت کو خبردار کیا کہ شیخ حسینہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیشی قیادت کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ شیخ حسینہ کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، اور اگر ان کا بال بھی بیکا ہوا تو اس کے ذمہ دار طارق رحمان اور ان کی حکومت ہوگی۔سابق پینٹاگون عہدیدار نے امریکی سفیر اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں پر بھی زور دیا کہ وہ ان کا یہ پیغام اور انتباہ براہِ راست بنگلا دیشی حکام تک پہنچائیں تاکہ سابق وزیراعظم کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔قانونی تیاری مکمل، شیخ حسینہ کو بھارت سے واپس لایا جائے گااس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ شیخ حسینہ کی حمایت جاری رکھے اور اس معاملے پر بنگلہ دیشی حکام کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت سے گریز کرے۔واضح رہے کہ مائیکل روبن 2002 سے 2004 تک پینٹاگون میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور جنوبی ایشیا کی علاقائی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقتدار سے علیحدگی کے بعد شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات عالمی سطح پر بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے بنگلا دیش اور بھارت کے دوطرفہ تعلقات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں جبکہ بنگلا دیش کے سیاسی استحکام پر بھی بین الاقوامی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔