امریکا عالمی اداروں کے آگے رکاوٹیں ڈال کر دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، عباس عراقچی

Wait 5 sec.

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈال کر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔عباس عراقچی نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی امریکی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے ان اقدامات کو شرم ناک قرار دیا ہے اور عالمی امن و سلامتی پر ان کے ممکنہ اثرات سے خبردار کیا۔عراقچی نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے کے باوجود امریکا عملاً اس بین الاقوامی ادارے کو مفلوج کر رہا ہے جو ان ہتھیاروں کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں اتنا فکر مند ہے کہ وہ ان کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے کو ہی مفلوج کر رہا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کے لیے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے کی تجویز: امریکی میڈیاانھوں نے او پی سی ڈبلیو کی سرگرمیوں میں ممکنہ تعطل اور اہم پروگراموں میں کمی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اقدامات کو شرمناک قرار دیا۔روئٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ او پی سی ڈبلیو کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے، ادارے کے 8 کروڑ 30 لاکھ یورو کے سالانہ بجٹ میں ایک چوتھائی کمی واقع ہوئی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ امریکا کی جانب سے اپنی مالی شراکت کا خاطر خواہ حصہ ادا نہ کرنا ہے۔عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ ان رکاوٹوں کے نتیجے میں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کا ادارہ اپنی سرگرمیاں معطل کرنے اور اپنے بنیادی پروگراموں کا دائرہ محدود کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔