سعودی عرب کے آسمان پر سُپر مون کے دلکش نظارے

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے آسمان پر گزشتہ روز سپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔ فلکیاتی امور اور قدرتی مناظر کی فوٹوگرافی میں دلچسپی رکھنے والوں نے ان مناظر کی عکس بندی بھی کی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ وقت کے مطابق شام 5 بج کر 53 منٹ پر ’بدر کامل‘ کے منظر کا آغاز ہوا۔ سپرمون کا زمین سے فاصلہ 3 لاکھ 61 ہزار کلومیٹر تک تھا۔رپورٹس کے مطابق جازان کے علاوہ جدہ، مکہ مکرمہ اور مملکت کے دیگر شہروں میں بھی فلکیاتی مناظر دیکھے گئے۔ان مناظر کی عکس بندی کرنے کے لئے لوگ ساحلی علاقوں اور بلند پہاڑی مقامات پر سرشام پہنچ گئے تھے جہاں سے وہ سپر مون کے مناظر کو کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔سپرمون کو نومبر میں زیتون کی فصل کی کٹائی کے موسم کی نسبت دیتے ہوئے ’بدر الزیتون‘ کا نام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق فوٹو گرافی کے لیے چاند کے طلوع ہونے کا وقت موزوں ترین ہوتا ہے جب اس کی عکس بندی قدرتی مناظر یا عمارتوں کے ساتھ کی جائے اس کمبینیشن سے منظر کی دلکشی کافی بڑھ جاتی ہے۔