الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف اپوزیشن پہلے ہی حملہ آور ہے۔ اب کانگریس نے کل 26 نومبر کو ’سمودھان رکشا مارچ‘ (آئین کے تحفظ کے لیے مارچ) نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مارچ کانگریس کارکنوں کے ذریعہ ملک بھر میں نکالا جائے گا۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے لکھنؤ میں منعقد ہونے والے مارچ میں شرکت کریں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دی۔ وینوگوپال نے کہا کہ ’’لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے دستاویزی ثبوت ملک کے سامنے پیش کیے ہیں۔ مہادیوپورہ میں فرضی اور دوہرے اندراجات، الند میں ہزاروں اصلی ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کرنے کی منظم کوششیں اور ہریانہ سمیت دیگر ریاستوں میں سنگین بے ضابطگیاں، یہ سب انتخابی فہرست میں بڑے پیمانے پر کی گئی منظم دھاندلی کی عکاسی کرتی ہیں۔‘‘"On Constitution Day, 26 November 2026, every Pradesh Congress Committee will organise a massive Samvidhan Raksha March in its state as the centrepiece of our campaign to safeguard the Constitution."Statement by Congress General Secretary (Org) Shri @kcvenugopalmp pic.twitter.com/jK4yuO59iP— Congress (@INCIndia) November 25, 2026کے سی وینوگوپال نے ایس آئی آر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’بہار اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کی کی خصوصی گہری نظرثانی شروع کی تھی۔ دوسرے مرحلے میں اس عمل کو 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پھیلایا گیا، جبکہ تیسرے مرحلے میں 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پہنچ گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’صرف بہار کی مسودہ ووٹر فہرست سے 65 لاکھ سے زیادہ نام ہٹائے گئے، جبکہ تینوں مراحل کو ملا کر اب تک 13 کروڑ سے زیادہ نام حذف کیے جا چکے ہیں۔ اس سے سب سے زیادہ خطرہ غریبوں، دلتوں، قبائلیوں، اقلیتوں، مہاجر مزدوروں اور شادی کے بعد اپنا گھر تبدیل کرنے والی خواتین کو ہے۔‘‘وینوگوپال نے الیکشن کمشنرز کا انتخاب کرنے والی کمیٹی پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’قانون میں ترمیم کر کے چیف جسٹس کو الیکشن کمشنرز کی انتخابی کمیٹی سے ہٹا دیا گیا، جس سے الیکشن کمشنرز کی تقرری میں حکومت کا فیصلہ کن عمل دخل ہو گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور ترمیم کے ذریعے الیکشن کمشنرز کو ان کے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے امیونٹی فراہم کر دی گئی۔‘‘ کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کا آغاز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یا مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب سے ہوگا۔’6 ریاستوں میں 10 کروڑ ووٹرس، ایس آئی آر میں صرف 1600 غیر ملکی ملے، تو لاکھوں نام کیوں حذف کیے گئے؟‘ کانگریس کا سوالپارٹی نے کہا کہ ’’کانگریس کارکن اور شہری مل کر آئین کی تمہید پڑھیں گے۔ اس دوران وہ انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے اقدار کو یاد کریں گے، جنہیں آئین میں شامل کیا گیا ہے اور آئین کے تحفظ کا عہد کریں گے۔‘‘ کانگریس نے کہا کہ ’’اس کے کارکن ہر پولنگ بوتھ تک جائیں گے اور ان ووٹروں کی شناخت کریں گے، جن کے نام فہرست سے حذف کر دیے گئے ہیں۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ دینے کا حق واپس دلانے میں مدد کرے گی۔‘‘