حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلا دیش واپسی کا اعلان

Wait 5 sec.

نئی دہلی : بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے  16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بنگلا دیشی حکومت سے واپسی کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا کہ  شیخ حسینہ کے ترجمان سید مزمل علی نے کہا ہے کہ حسینہ واجد 16 دسمبر کو بنگلا دیش واپس جانا چاہتی ہیں اور ان کی واپسی ممکن بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ڈھاکا واپسی کے لیے طیارہ اور ضروری سفری دستاویزات فراہم کرے۔دوسری جانب بنگلا دیشی حکومت نے اس مطالبے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔FOLLOW US ON ARY TUBEبنگلا دیش کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے ردعمل دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بنگلا دیش ایسی کسی بھی خام خیالی پر مبنی درخواست پر غور نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ حسینہ واجد سزا یافتہ مجرم اور مفرور دہشت گرد ہیں، اس لیے وہ صرف حوالگی کے معاہدے کے تحت ہی واپس آ سکتی ہیں۔