راجستھان کے کوٹا میں اتوار کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کوٹا-ادے پور نیشنل ہائی وے پر شمبھوپورہ گاؤں کے قریب عقیدت مندوں سے بھری ایک کروزر وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 9 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کروزر وین میں مجموعی طور پر 16 افراد سوار تھے۔ یہ سبھی مہاراشٹر کے رہنے والے تھے اور راجستھان کے سیکر ضلع میں واقع کھاٹو شیام مندر میں درشن کرنے آئے تھے۔ درشن کے بعد تمام افراد مہاراشٹر واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ناتا تھانہ علاقے کے شمبھوپورہ کے قریب ان کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔9 killed, several injured as vehicle carrying pilgrims rams into truck in Rajasthan's KotaRead @ANI story |https://t.co/oBjGw5M90O#KotaAccident #Rajasthan pic.twitter.com/GqaNqih0e7— ANI Digital (@ani_digital) November 22, 2026بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک میں کچھ خرابی آ گئی تھی، جس کی وجہ سے ڈرائیور نے اسے سڑک کنارے کھڑا کر دیا تھا۔ مدھیہ پردیش کے رہنے والے ٹرک ڈرائیور محمد ہارون گاڑی کی جانچ کر رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے تیز رفتار سے آ رہی کروزر وین نے پہلے انہیں ٹکر ماری اور پھر ٹرک میں جا گھسی۔ حادثے میں وین میں سوار 9 افراد کی جان چلی گئی۔ ٹرک ڈرائیور سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں اور زخمیوں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی تیجسوینی گوتم سمیت پولیس اور انتظامیہ کے کئی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ایمبولنس کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔راجستھان: جھنجھنو میں سڑک کی تعمیر کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث 8 مزدور جاں بحق، نصف درجن جھلسےایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر راجیش جوشی نے بتایا کہ نصف رات کے وقت 16 افراد کو لے کر جا رہی گاڑی شمبھوپورہ کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کھاٹو شیام کے درشن کے بعد مہاراشٹر واپس جا رہے تھے اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ فی الحال انتظامیہ کی ترجیح زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب حادثے میں جان گنوانے والوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔Rajasthan: 3 killed, over 15 injured as car collides with tempo in JodhpurRead @ANI story | https://t.co/3ciJYVqG19#JodhpurAccident #CarTempoCrash pic.twitter.com/dLb3aksQFk— ANI Digital (@ani_digital) November 22, 2026واضح رہے کہ دوسرا سڑک حادثہ جودھپور میں پیش آیا جہاں ایک کار اور ٹریول ٹیمپو کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس تصادم میں 3 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 15 دیگر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ماتھوراداس ماتھور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ زخمی اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔ یہ لوگ گجرات سے رام دیورا جا رہے تھے، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔