اکتوبر اور نومبر کا مہینہ آبنائے ہرمز پر بھاری

Wait 5 sec.

آبنائے ہرمز میں ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے اکتوبر اور نومبر کے دوران جہازوں پر حملوں کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر (یو کے ایم ٹی او) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں جہازوں پر حملوں کے 31 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ رواں ماہ 18 نومبر تک 19 حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر حملے آبنائے ہرمز کے انتہائی جنوبی حصے میں عمان کے قریب ہوئے۔ مارچ سے ستمبر تک جہازوں پر حملوں کے 53 واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جب کہ گزشتہ مہینوں میں ماہانہ اوسطاً 10 سے 15 واقعات رپورٹ کیے گئے۔برطانوی تیراک کا آبنائے ہرمز میں 3 روز تیراکی مکمل کرنے کا دعویٰامریکی میڈیا کے مطابق حملوں میں اضافے سے تیل کی ترسیل کے لیے امریکی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔