ایشیا کی دو بڑی فوجی اور اقتصادی طاقتوں انڈیا اور چین طاقتیں کے درمیان 3488 کلومیٹر لمبی سرحد ہے۔ یہ سرحدیں شمال مشرق میں ارونا چل پردیش سے شروع ہو کر شمال میں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سے ہوتے ہوئے مغرب میں لداخ تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اس کی حد بندی واضح نہیں جس پر دونوں ملکوں کا اختلاف ہے۔