ڈھاکا: بنگلادیش کے ضلع کشور گنج کی تاریخی ‘پاگلا مسجد’ کے چندہ بکس سے 18 کروڑ 21 لاکھ 69 ہزار 517 ٹکہ کے عطیات جمع ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جسے گننے میں تقریباً 15 گھنٹے کا وقت لگا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلادیش کی ’پاگلا مسجد‘ کے 15 چندہ بکس چار ماہ اور 24 دن کے وقفے کے بعد کھول دیے گئے ہیں، جن میں سے نقدی سے بھری 51 بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مسجد کے صدر نے رات تقریباً سوا دس بجے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی کرنسی کے علاوہ چندہ بکسوں سے غیر ملکی کرنسی اور سونے کے زیورات بھی نکلے ہیں۔کشور گنج کی پاگلا مسجد اپنے منفرد طرزِ تعمیر اور لوگوں کے عقیدت مندانہ عطیات کے باعث بنگلادیش بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے، جہاں ہر چند ماہ بعد چندہ بکس کھولے جاتے ہیں اور کروڑوں روپے کی رقم موجود ہوتی ہے۔مسجد الحرام میں ایک امام کے پیچھے با جماعت نماز کو ’’100 سال‘‘ مکملواضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس 27 جون کو جب اس مسجد کے چندہ بکس کھولے گئے تھے تو ان میں سے 15 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار 146 ٹکہ نقد رقم سمیت بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی، سونے اور چاندی کے زیورات بھی برآمد ہوئے تھے۔