حکومت ہند نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ یہ امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کو دی گئی ہے۔ اس بات کی جانکاری مشہور صحافی سدھانت سبل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی ہے۔ حالانکہ کانگریس نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل کے لیے بی جے پی حکومت کو مبارکباد دینے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔There is no need whatsoever to congratulate the BJP Government for committing $2.5 million to Palestinian refugees. Given Israel’s genocide in Gaza, no amount of aid can ever be enough to rebuild what has been lost.One can only hope that this Government, and governments across… https://t.co/5SJavniahj— Pawan Khera ಪವನ್ ಖೇರಾ (@Pawankhera) November 25, 2026دراصل کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے سدھانت سبل کی پوسٹ کو ’ری پوسٹ‘ کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے پر بی جے پی حکومت کو مبارک باد دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے سبب جو کچھ تباہ ہو چکا ہے، اس کی تعمیر نو کے لیے کوئی بھی امداد کبھی کافی نہیں ہو سکتی۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’بس امید کی جا سکتی ہے کہ یہ حکومت اور دنیا بھر کی حکومتیں آنے والے وقت میں کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر امداد فراہم کرتے ہوئے اپنی فیاضی اور یکجہتی کا دائرہ مزید وسیع کریں گی۔‘‘پون کھیڑا نے فلسطین معاملہ میں حکومت ہند کے رویہ پر بھی اپنی فکر ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان کو ایک خودمختار، آزاد، قابل عمل اور محفوظ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق مذاکرات کی حمایت میں اپنا واضح اور غیر مبہم موقف ایک بار پھر دہرانا چاہیے۔ فلسطین ایک ایسی ریاست ہو جو اسرائیل کے ساتھ پُرامن طور پر بقائے باہمی کے ساتھ رہ سکے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’وقار، آزادی اور بنیادی حقوق سے محروم کیے جانے کی تلافی کوئی بھی رقم یا مالی امداد نہیں کر سکتی۔‘‘ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے آکر میں انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کو فلسطینی عوام کے لیے اپنی زمین، خود مختاری اور وقار کے حق کی حمایت میں مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔‘‘