کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں دو اطالوی ہلاک

Wait 5 sec.

کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں دو اطالوی ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں ایرانی ڈرون کو روکنے کے بعد ملبہ گرنے سے دو اطالوی ہلاک ہو گئے۔کویت میں ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنانے والے ایرانی ڈرون حملے میں دو دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ دونوں جرمن دفاعی کمپنی Rheinmetall کے لیے کام کرنے والے ٹیکنیشن تھے۔کویتی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں اطالوی زخمیوں کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ وزارت نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی نیت تمناؤں کا اظہار کیا۔قبل ازیں وزارت دفاع کے ترجمان عبدالعزیز العطوان نے کہا کہ مسلح افواج نے کویتی فضائی حدود کے اندر کئی "دشمن ڈرونز” کا سراغ لگایا اور ان کو نشانہ بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چھینٹے گرے اور چار افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک کویتی، دو اطالوی اور ایک پاکستانی شامل تھا۔