جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا کی والدہ سائرہ منڈا کا پیر کی علی الصبح انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ کچھ وقت سے علیل چل رہی تھیں اور جمشید پور واقع ٹاٹا موٹرس اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔ علاج کے دوران ان کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی تھی، جہاں پیر کی صبح انھوں نے آخری سانس لی۔Jamshedpur, Jharkhand: Saira Munda, mother of former Jharkhand Chief Minister and BJP leader Arjun Munda, passed away at the age of 91 in Jamshedpur after prolonged illness. Arjun Munda announced her demise on social media. Her funeral procession will leave the family residence… pic.twitter.com/yGKaZS4LeW— IANS (@ians_india) November 23, 2026سائرہ منڈا گزشتہ کچھ وقت سے بیمار تھیں اور صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔ حالات بگڑنے پر انھیں جمشید پور کے ٹاٹا موٹرس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر مستقل نظر رکھ رہی تھی۔ حالانکہ علاج کے دوران ان کی حالت نازک بنی رہی اور بالآخر انھوں نے آج دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا۔سائرہ منڈا کے انتقال کی خبر پر جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ جاری تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ’’جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور بڑے بھائی قابل احترام ارجن منڈا کی والدہ کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ والدہ کا انتقال زندگی میں ناقابل تلافی خسارہ ہے۔ اس غم کے وقت میں ارجن منڈا اور ان کے اہل خانہ کے تئیں میری گہری ہمدردی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا کہ ’’مارانگ برو مرنے والے کی روح کو سکون فراہم کرے اور غمزدہ کنبہ کو اس بے پناہ تکلیف کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘झारखंड के पूर्व मुख्यमंत्री और बड़े भाई आदरणीय श्री अर्जुन मुंडा जी की माताजी के निधन का समाचार अत्यंत दुःखद है।माँ का निधन जीवन की अपूरणीय क्षति है। इस दुःख की घड़ी में श्री अर्जुन मुंडा जी एवं उनके समस्त परिवार के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएँ हैं। मारांग बुरु दिवंगत आत्मा को…— Hemant Soren (@HemantSorenJMM) November 23, 2026قابل ذکر ہے کہ سائرہ منڈا کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی۔ دی گئی جانکاری کے مطابق دوپہر 1 بجے جمشید پور واقع ان کی گھوڑا باندھا رہائش سے آخری سفر کا جلوس نکلے گا۔ جمشید پور کے سورن ریکھا برننگ گھاٹ پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ اہل خانہ کی طرف سے آخری رسومات سے متعلق سبھی ضروری تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔