ایلون مسک کا یوٹرن، ٹرمپ کے MAGA سے فاصلے کا اعلان، خود کو اعتدال پسند قرار دے دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن (24 نومبر 2026): دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی MAGA تحریک سے فاصلہ اختیار کرتے ہوئے خود کو نظریاتی طور پر اعتدال پسند قرار دے دیا۔نیویارک ٹائمز کے ایک سمٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ وہ MAGA کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کے بقول اگر MAGA سے مراد ریپبلکن پارٹی کی پالیسیوں کی اندھی حمایت ہے تو وہ اس سوچ کے حامی نہیں۔ایلون مسک نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کیلیے کروڑوں ڈالر خرچ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں اتنی بڑی رقم خرچ کرنے پر کافی حماقت محسوس ہوتی ہے کیونکہ اس کا متوقع سیاسی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاانہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ ایوانِ نمائندگان، سینیٹ یا صدارت میں سے کم از کم ایک ادارہ ریپبلکنز کے پاس رہے تاکہ کسی ایک جماعت کو غیر معمولی اکثریت حاصل نہ ہو اور طاقت کا توازن برقرار رہے۔تاہم، ان کے موجودہ مؤقف پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔ وہ ماضی میں خود کو MAGA کا حصہ قرار دے چکے ہیں اور 2024 کی صدارتی مہم کے دوران Dark MAGA کی اصطلاح بھی استعمال کر چکے تھے۔ بعد ازاں، وہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ میں محکمۂ حکومتی کارکردگی (DOGE) سے بھی وابستہ رہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایلون مسک کا اچانک MAGA سے فاصلہ سیاسی منظر نامے میں ایک اہم اشارہ ہو سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب 2026 کے انتخابات میں ریپبلکنز کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔