(25 نومبر 2026): مصر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں گیزہ کے علاقے وراق میں رنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، حادثہ پیٹرولیم مصنوعات لے کر جانے والے ٹرک کے الٹنے کے باعث پیش آیا۔حادثے کے شکار ٹرک میں دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ مصری سول ڈیفنس فورسز کی جانب سے ٹرک میں لگی آگ بجھانے کیلیے اقدامات کیا جا رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: مصر میں 2 مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، درجنوں افراد زخمیسول ڈیفنس فورسز کے مطابق آگ بجھانے کیلیے 18 فائر انجن اور پانی کے ٹینکر روانہ کر دیے۔وزارت صحت نے تصدیق کی کہ آگ لگنے کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔