ٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 12 ممالک کی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ نے چینی مصنوعات پر مزید 20 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ بنالیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت، یورپی یونین، جاپان، تائیوان سمیت دیگر تجارتی شراکت داروں کی مصنوعات پر بھی درآمدی ٹیکس بڑھانےکی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی انتظامیہ نے بارہ ممالک، یورپی یونین اور تائیوان کی تجارتی پالیسیوں کی تحقیقات کے بعد نئے ٹیرف تجویز کیے ہیں۔امریکی حکومت کا کہنا ہے دیگر ممالک کی سبسڈیز، تجارتی رکاوٹیں عالمی منڈیوں میں سستی مصنوعات کی بھرمار کا سبب ہیں۔یہ پڑھیں: نومنتخب ڈیموکریٹ سینیٹر عبدال السید کی ٹرمپ کو بڑی پیشکشانتظامیہ کے مطابق غیر ملکی مصنوعات کی سستے داموں فراہمی سے امریکی صنعت کاروں کو نقصان پہنچ رہا ہے، نئے ٹیرف کا مقصد امریکی صنعتوں کو تحفظ اور ملکی مینو فیکچرنگ کو فروغ دینا ہے۔امریکی عہدیدار جیمیسن گریئر نے کہا کہ تجارتی شراکت داروں سے نئے ٹیرف پر بات ہوچکی ہے اس کا نفاذ چند ماہ سے پہلے متوقع نہیں۔واضح رہے کہ امریکی عدالت نے فروری میں کانگریس کی بغیر منظوری ٹرمپ کے عمومی ٹیرف کے اختیار کو مسترد کیا تھا۔