اے آئی ڈیٹا سینٹرز پر قرض لے کر اربوں کی سرمایہ کاری، منافع کب اور کتنا؟

Wait 5 sec.

سرمایہ کاروں کو اس بات پر تشویش ہے کہ اے آئی ڈیٹا سینٹرز پر قرض لے کر کی گئی بھاری سرمایہ کاری سے بروقت اور کافی منافع حاصل ہو سکے گا یا نہیں۔ دوسری طرف اے آئی حصص کی شدید گراوٹ روکنے کے لیے ایشیا میں ہنگامی کوششیں جار ہیں۔اے آئی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منافع اور اس کی مالی اعانت کے بارے میں بڑھتے خدشات نے عالمی حصص کی منڈیوں کو دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ اے آئی ٹولز چلانے کے لیے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر خرچ کی گئی بھاری، زیادہ تر قرض پر مبنی رقوم سے اتنا اور اتنی جلد منافع حاصل ہوگا یا نہیں کہ قرض دہندگان کو ادائیگی کی جا سکے؟گزشتہ ہفتے ٹیکنالوجی اور چِپ ساز کمپنیوں کے حصص میں شدید فروخت کے بعد پیر کو ایشیائی حکام مارکیٹوں کو سہارا دینے کے اقدامات کی تیاری کرتے دکھائی دیے، جب کہ امریکی اسٹاک فیوچرز میں بحالی ہوئی۔یورپی مرکزی بینک کی نومبر کی مالیاتی استحکام رپورٹ میں بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اے آئی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے قرض پر بڑھتا انحصار مالیاتی منڈیوں میں اچانک قیمتوں کی دوبارہ تعیین کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2026 میں بیش تر امریکی بڑے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اداروں کا آزاد نقد بہاؤ منفی ہو گیا، کیوں کہ اے آئی انفراسٹرکچر پر سرمایہ کارانہ اخراجات ان کے عملی نقد بہاؤ سے بڑھ گئے۔ ایسے ادارے اب سرمایہ کاری کے لیے بیرونی ذرائع، یعنی حصص اور قرض، پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔چین امریکی اے آئی ماڈلز سے اپنے ماڈلز کیسے بنا رہا ہے؟ حیران کن طریقۂ سامنے آ گیااس تشویش کے پس منظر میں گزشتہ ہفتے نیسڈیک میں 10 فی صد کمی ہوئی، جو مارچ 2020 میں وبا کے باعث مارکیٹوں میں خوف و ہراس کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ تھی۔ روئٹرز کے مطابق تائیوان کے چِپ ساز کمپنیوں پر مشتمل بینچ مارک میں کمی 1990 کے بعد سب سے زیادہ رہی۔ پیر کو ایشیائی حکام نے مارکیٹوں کو سہارا دینے کے اقدامات کی تیاری کی، جب کہ امریکی نیسڈیک 100 فیوچرز ایشیا میں 3 فی صد اور ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 2 فی صد بڑھے۔ تائیوان کے حصص بھی تقریباً 2 فیصد بحال ہوئے۔اے آئی سے منسلک سرمایہ کاری کے خطرات صرف حصص کی قیمتوں تک محدود نہیں۔ روئٹرز کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل نے اکتوبر میں خبردار کیا تھا کہ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اے آئی سے متعلق واجبات کی مقدار ممکن ہے کہ اب تک ظاہر ہونے والے اعداد سے زیادہ ہو۔یورپی مرکزی بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اے آئی صنعت میں کمپنیوں کے باہمی مالیاتی وعدے اور ایک دوسرے سے جڑی ملکیتیں قرضوں اور آمدنی کے اندازوں کو غیر واضح بنا سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض اے آئی کمپنیوں کی طلب کا ایک حصہ خود ان کمپنیوں کے مالیاتی فیصلوں سے پیدا ہو رہا ہے، جس سے صنعت میں متوقع آمدنی کے تخمینوں پر سوال اٹھتے ہیں۔ایشیائی منڈیوں میں حکومتی اقدامات کے باوجود سرمایہ کاروں کی بے چینی برقرار ہے۔ تائیوان نے حصص کی شارٹ سیلنگ کے قواعد سخت کیے ہیں اور مارجن پر حصص خریدنے والوں کے لیے تقاضے نرم کیے ہیں تاکہ قیمتیں گرنے پر جبری فروخت کا دباؤ کم ہو۔ جنوبی کوریا نے ضرورت پڑنے پر مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے فنڈز استعمال کرنے کا عندیہ دیا ہے، جب کہ چین کی اسٹاک ایکسچینجز نے بھی مارجن فنانسنگ کے تقاضوں میں نرمی سمیت معاون اقدامات کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس اپنی بلند ترین سطح سے تقریباً آدھا رہ گیا تھا۔ پیر کو یہ 10 ماہ کی کم ترین سطح سے کچھ اوپر آیا، تاہم سہ پہر کے آخری حصے میں تقریباً 2.5 فی صد نیچے تھا۔ روئٹرز کے مطابق ہانگ کانگ اور چین کی مارکیٹیں کئی ماہ کی نئی کم ترین سطحوں پر پہنچیں، جب کہ جاپانی مارکیٹیں تعطیل کے باعث بند رہیں اور فیوچرز نے فروخت کے دباؤ کی نشان دہی کی۔ محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے بانڈز اور ڈالر، جن میں جمعے کو تیزی سے اضافہ ہوا تھا، زیادہ تر اپنی بڑھت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔یورپی مرکزی بینک نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اے آئی سے متعلق کمپنیوں کی منافع بخش ہونے کی صلاحیت، مقابلے، سائبر خطرات اور اے آئی کی ترقی کی رفتار کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔ مارکیٹ اب اے آئی شعبے میں کمپنیوں کے درمیان زیادہ فرق کر رہی ہے، اور سرمایہ کار اس بات پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں کہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری واقعی مستقبل کے منافع میں تبدیل ہو سکے گی یا نہیں۔