امریکی صدر ٹرمپ کی سالِ نو کے آغاز پر ایران پر نئے حملوں کی دھمکی

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کی سالِ نو کے آغاز پر ایران پر نئے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی توڑنے والے ایرانی جہاز تباہ کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے سالِ نو کے آغاز پر نئے حملوں کی دھمکی دی۔اپنے بیان میں امریکی صدر نے واضح کیا کہ امریکی اور ایرانی افواج کے درمیان جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا  ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ضرور جاری ہیں، تاہم ایران کسی معاہدے تک پہنچنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔FOLLOW US ON ARY TUBEانھوں نے مزید کہا  کہ ایرانی حکام پہلے سے زیادہ جارحانہ ہو گئے ہیں اور ان کی جانب سے دیے جانے والے بیانات بے بنیاد ہیں۔خطے میں کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر نے سمندری گزرگاہ کے حوالے سے بھی سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی ایرانی جہاز کو تباہ کر دیا جائے گا۔