حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کی آئل ریفائنری کو براہ راست نشانہ بنانے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

ریاض(23 نومبر 2026): یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع اہم ترین رابغ آئل ریفائنری پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی رابغ آئل ریفائنری کو براہ راست نشانہ بنایا ہے اور حملہ اپنے ہدف پر لگا ہے۔تاہم اس مبینہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی سعودی حکام کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر رابغ میں "پیٹرو رابغ” کا ایک بہت بڑا آئل ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس قائم ہے، جسے سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو اور جاپان کی معروف کمپنی سومیتومو کیمیکل نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔یہ اسٹریٹجک صنعتی کمپلیکس جدہ سے تقریباً 165 کلومیٹر شمال میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ہے۔