بہار کے پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کی پہل پر پیر (23 نومبر) کو منعقدہ ’روزگار میلہ‘ میں 3 ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے۔ 6 ماہ کے اندر پورنیہ میں تیسری بار منعقد ہونے والے اس روزگار میلے میں ایپل، بلنکٹ، مہندرا لاجسٹکس، ٹاٹا الیکٹرانکس اور ہنڈئی سمیت کئی بڑی کمپنیوں نے نوجوانوں کا انتخاب کیا۔ انہوں نے منتخب نوجوانوں کو آفر لیٹر سونپے۔ اس روزگار میلے کا مقصد پورنیہ، سیمانچل اور آس پاس کے علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرانا اور انہیں خود کفیل بنانا ہے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ روزگار صرف ملازمت حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ یہ کسی خاندان کی معاشی حالت بدلنے، خود اعتمادی بڑھانے اور مستقبل کو محفوظ بنانے کی بنیاد ہے۔छह महीने में तीसरी बार सांसद पप्पू यादव ने लगाया रोजगार मेला, तीन हजार युवाओं को मिला ऑफर लेटरhttps://t.co/eggvjVKSMy— FirstBiharJharkhand (@firstbiharnews) November 23, 2026پپو یادو نے کہا کہ ملک کی ترقی اور معیشت پر بات کرتے وقت غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور متوسط طبقے کی زندگی کو بھی مرکز میں رکھنا چاہیے۔ آج بھی معاشرہ میں ایسے کئی خاندان ہیں جنہیں بینک سے قرض نہیں مل پاتا، کیونکہ ان کے پاس جائیداد یا ضمانت کے لیے کوئی چیز نہیں ہوتی۔ ایسے لوگ محنت اور صلاحیت کے باوجود اپنا چھوٹا کاروبار شروع نہیں کر پاتے۔ ضرورت ایسے نظام کی تشکیل کی ہے جس میں عام خاندانوں کے نوجوان بھی اپنی محنت کی بدولت آگے بڑھ سکیں۔بہار حکومت کے پروگرام ’آشیرواد کا دیا‘ کو پپو یادو نے بے شرمی والا عمل قرار دیاپپو یادو نے مزید کہا کہ عام لوگوں کی قوت خرید معیشت کی ایک اہم بنیاد ہے۔ غریب شخص روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء خرید کر بھی معیشت میں اپنا تعاون دیتا ہے۔ اس لیے لوگوں کی آمدنی بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی تحفظ یقینی بنانے پر توجہ دینا ضروری ہے۔ ان کے مطابق صرف ملازمت ملنا کافی نہیں ہے۔ اگر کسی نوجوان کو ماہانہ 16 سے 18 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے اور اس کا بیشتر حصہ کرایہ، کھانے پینے اور دیگر اخراجات میں خرچ ہو جاتا ہے تو خاندان کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ نوجوانوں کو بہتر تنخواہ، ہنر مندی کی ترقی، ترقی کے مواقع اور آگے بڑھنے کے راستے بھی ملنے چاہئیں۔सीमांचल के युवाओं को रोजगार, हमारा संकल्प–हमारा प्रयास! आज फिर रोजगार मेले के माध्यम से युवाओं को नौकरी का अवसर। इच्छुक युवा अपने सभी आवश्यक दस्तावेजों के साथ पहुंचें और अपने सपनों को नई उड़ान दें।रोजगार का अवसर, आत्मनिर्भरता की राह! pic.twitter.com/ve4AnNfAr7— Rajesh Ranjan Pappu Yadav (@pappuyadavjapl) November 23, 2026رکن پارلیمنٹ نے تکنیکی تعلیم، آئی ٹی، پیشہ ورانہ تربیت اور جدید ہنر سے نوجوانوں کو جوڑنے پر زور دیا۔ انہوں نے بیٹیوں کو بھی خود کفیل بنانے اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت بتائی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپنی صلاحیت پر بھروسہ رکھنے، مسلسل سیکھنے اور محنت کرنے کی اپیل کی۔ پپو یادو نے کہا کہ روزگار میلے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بہار کے نوجوانوں کو ملازمت کے لیے دوسری ریاستوں میں بھٹکنا نہ پڑے۔ پپو یادو نے مزید کہا کہ ان کا مقصد صرف ملازمت دلانا نہیں بلکہ نوجوانوں کی زندگی میں مستقل تبدیلی لانا ہے، تاکہ وہ اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں اور آنے والی نسل کو بہتر مستقبل دے سکیں۔ قابل ذکر ہے کہ پورنیہ میں پپو یادو کی پہل پر اس سے قبل بھی 2 روزگار میلوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔