یورپی ملک میں جنسی استحصال کے الزام میں درجنوں پادریوں کو جیل بھیجے جانے کا انکشاف

Wait 5 sec.

اٹلی میں بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں ستاون پادریوں کو جیل بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق اطالوی بشپ کانفرنس کی رپورٹ کےمطابق دوہزارایک سےاکیس کےدوران چرچ حکام کو جنسی استحصال کے تین سو اٹھہتر واقعات رپورٹ ہوئے جن میں تین سو پچاسی متاثرین اور تین سو چھپن مبینہ ملزمان سامنے آئے۔ایک سو تئیس پادریوں کے خلاف عدالتی کارروائی ہوئی جن میں سے ستاون کو حتمی سزا سنائی گئی جب کہ چرچ نے دو سو اٹھارہ پادریوں کےخلاف تادیبی کارروائی بھی کی۔متاثرین میں ستر فیصد لڑکے تھے جن میں چودہ سے سترہ سال کی عمر کے نوجوان زیادہ متاثر ہوئے۔رپورٹ مرتب کرنے والے اداروں نے خبردار کیا کہ چرچ کے ریکارڈ پر مبنی یہ اعداد وشمار استحصال کے تمام واقعات کی مکمل عکاسی نہیں کرتے۔