تہران (26 نومبر 2026): ایران نے کویت پر حالیہ ڈرون حملے میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے کویتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں واضح کیا کہ تہران اس حملے کے پیچھے نہیں ہے۔عباس عراقچی نے کویتی ہم منصب کو پیشکش کی کہ اس واقعے کی تحقیقات میں حصہ لینے کیلیے تیار ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ایران کا کویت میں علی السالم امریکی ایئربیس پر خودکش ڈرونز سے حملہادھر، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ تہران واقعے کی شفاف تحقیقات کا حامی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔یاد رہے کہ کویت میں ہونے والے حالیہ ڈرون حملے میں دو اطالوی شہری ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب، ترجمان ایرانی مسلح افواج نے بیان میں واضح کیا کہ کویت کی کسی اہم تنصیب پر عسکری یا جارحانہ کارروائی نہیں کی گئی، دشمنانہ اقدامات اور فالس فلیگ ہتھکنڈوں کی تاریخ ہے۔ترجمان ایرانی مسلح افواج نے کہا کہ امریکی افواج اور صیہونی حکومت علاقائی مہم جوئی میں ملوث ہیں، ان الزامات کو مسلسل بدنیتی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کے طور پر دیکھتے ہیں، الزامات کا مقصد خطے میں عدم تحفظ کو مزید بڑھانا ہے۔