لندن کے علاقے نورفوک میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی رہائشگاہ میں غیرقانونی داخل ہونے کے الزام پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ان کے تینوں بچے محفوظ ہیں۔واقعے کے وقت شہزادہ ولیم اور ان کے اہلخانہ رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے، انمر ہال ملکہ الزبتھ دوم نے شاہی جوڑے کو شادی کے تحفے میں دیا تھا، واقعے کے بعد شاہی خاندان کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔نورفوک پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔جوڑے اور ان کے بچے زیادہ تر وقت ونڈسر میں فاریسٹ لاج (Forest Lodge) میں گزارتے ہیں۔ (واضح رہے کہ اکتوبر 2024 میں ونڈسر کیسل اسٹیٹ کے ایک زرعی حصے میں بھی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں دو گاڑیاں چوری ہوئی تھیں