انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 24 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

Wait 5 sec.

انڈونیشیا میں کینڈی فیکٹری میں لگی آگ گھنٹوں بعد بھی مکمل طور پر نہیں بجھائی جا سکی اور اب تک تقریباً 50 افراد لاپتہ ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کی رات گئے پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہیں اور اب بھی درجنوں مزدور لاپتہ ہیں۔فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کیلئے کوشش 10 گھنٹوں سے جاری ہیں تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔شناخت کے عمل میں مدد کے لیے حکام لاپتہ کارکنوں کے لواحقین سے ڈی این اے (DNA) کے نمونے اکٹھے کر رہے ہیں، اور متاثرین کی شناخت کے تعین میں مدد کے لیے ان کے گھروں یا رہائش گاہوں سے ان کی ذاتی اشیاء بھی جمع کی جا رہی ہیں۔فیکٹری کے مالک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دن کی شفٹ میں تقریباً 300 افراد موجود تھے۔انہوں نے کہا، "50 کی تعداد ان لوگوں کی ہے جن کے بارے میں ہمیں ابھی تک کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔”یہ آتشزدگی ہفتے کی شام سیرانگ ریجنسی (Serang regency) کے علاقے سیکانڈے (Cikande) میں واقع ایک کینڈی فیکٹری میں پیش آئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔