دھماکا خیز مواد کی تیاری میں مستعمل کیمیائی مادے کا تمام امریکی ذخیرہ دھماکے سے تلف

Wait 5 sec.

آئیووا: امریکی فوج نے ریاست آئیووا میں 5 ٹن ناکارہ دھماکا خیز کیمیکلز کو کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فوج نے دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادے لیڈ ایزائیڈ (Lead Azide) کے ملک میں موجود تمام ذخیرے کو دھماکے سے تلف کر دیا ہے۔فوج کے مطابق ابتدائی جانچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدھ کے روز ریاست آئیووا میں کیے گئے اس دھماکے سے قریبی گھروں اور کھیتوں میں زہریلی گرد و غبار نہیں پھیلی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ کارروائی آئیووا کے آرمی ایمونیشن پلانٹ میں کی گئی، جہاں پرانے اور ناکارہ کیمیکل لیڈ ایزائیڈ کو دو کنکریٹ کے بنکرز میں دھماکے سے تلف کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے فضا میں پھیلنے والی سیسے کی زہریلی گرد مقامی آبادیوں کے لیے خطرناک ہے۔US military detonates 4.5 tonnes of toxic substances at an Iowa facility.The US military destroyed 68 barrels of lead azide, an explosive and toxic substance.The operation was originally scheduled for November 20, but a court temporarily blocked it following a lawsuit filed by environmental activists.After the explosion, Trump said the military had handled the aftermath better than expected.— NEXTA (@nexta_tv) November 25, 2026دھماکے کی شدت سے پیدا ہونے والی دباؤ کی لہریں زلزلے کی طرح محسوس ہوئیں، جب کہ حفاظتی اقدامات کے تحت پانچ میل کے علاقے سے لوگوں کو پہلے ہی منتقل کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب ماحولیاتی تنظیموں نے سیسے کی گرد سے انسانی صحت، خصوصاً بچوں اور حاملہ خواتین کو لاحق خطرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ جب کہ صدر ٹرمپ نے فوجی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آلودگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے نتائج توقعات سے بہتر رہے۔امریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایرانحکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل پانچ ٹن (4 ہزار 500 کلوگرام) لیڈ ایزائیڈ رکھنے والے دو بنکروں کے گرد مٹی کی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں، جب کہ ان پر فوم اور پانی بھی ڈالا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان اقدامات نے دھماکے کی شدت کو کافی حد تک جذب کر لیا۔امریکی فوج کے مطابق، ماحولیاتی تحفظ کے امریکی ادارے (ای پی اے) کے فضائی نگرانی کے آلات سے آئیووا کے شہر مڈل ٹاؤن میں واقع آرمی ایمونیشن پلانٹ کے اطراف ہوا میں سیسے کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔بدھ کی سہ پہر گئے موبائل فونز پر بھیجے گئے ایک الرٹ میں شہریوں کو معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے محفوظ قرار دیا گیا۔ امریکی فوج کے مطابق، فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بھی پلانٹ کے اطراف خطرہ ختم ہونے کا اعلان کیا۔تاہم سرکاری ادارے اور آزاد محققین آنے والے ہفتوں میں سیسے کی آلودگی کے حوالے سے وسیع پیمانے پر ماحولیاتی جانچ کریں گے۔ اس جانچ میں پانی کے ذرائع، کھیتوں، گھروں اور کھیل کے میدانوں کو شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سیسہ ایک بھاری دھات ہے جو خصوصاً بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے انتہائی خطرناک سمجھی جاتی ہے۔ بعض ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ قریبی آبادیوں کو مکمل طور پر خطرے سے پاک قرار دیا جا سکتا ہے۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ذخیرے کو فوری طور پر دھماکے سے تلف کرنا سب سے محفوظ راستہ تھا، کیونکہ کیمیائی مادہ خراب ہو رہا تھا اور موسم سرد ہونے کے ساتھ کسی بھی وقت بے قابو انداز میں پھٹ سکتا تھا۔