بیٹی کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Wait 5 sec.

نئی دہلی: بھارت کی ریاست راجستھان میں شادی کے گھر پر اُس وقت پہاڑ ٹوٹ پڑا جب دلہن کا والد بیٹی کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں بیٹی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے 51 سالہ باپ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، تاہم اہل خانہ نے باپ کی موت خبر کو چھپاتے ہوئے پہلے شادی مکمل کی اور بعد ازاں اسی روز آخری رسومات ادا کی گئیں۔رپورٹس کے مطابق شنکر لال میگھوال اپنی بیٹی پریانکا کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں ڈانس کرنے میں مصروف تھے اچانک ان کے سینے میں درد اٹھا، اس موقع پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔اہلخانہ نے ابتدا میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کو موت کے حوالے سے نہیں بتایا، صرف اتنا کہا گیا کہ انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا ہے۔ایران میں بغیر حجاب کے پرفارم کرنے پر گلوکارہ کو 74 کوڑوں کی سزارپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر دلہا اپنے تقریباً 15 سے 20 رشتہ داروں کے ہمراہ دلہن کے گھر پہنچا اور 21 نومبر کی رات تقریباً 3 بجے شادی کی رسومات سادگی سے مکمل کرلی گئیں، اسی روز شنکر لال کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئیں۔۔