میدان میں اکیلے بینچ پر بیٹھنے والی خاتون کو جرمانہ ہو گیا

Wait 5 sec.

جرمنی میں کھیل کے میدان کی بینچ پر اکیلے بیٹھنے پر ایک خاتون کو 25 یورو جرمانہ کیا گیا ہے۔جرمنی میں 31 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ کو بغیر بچوں کے پلے گراؤنڈ میں بیٹھنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ مغربی جرمنی کے شہر گیلسن کرچن میں پیش آنے والے واقعے نے بلدیاتی ضوابط کے سخت نفاذ پر بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا حکام کو زیادہ صوابدید کا استعمال کرنا چاہیے۔جرمن پبلک براڈکاسٹر ڈبلیو ڈی آر کے مطابق، خاتون، جس کی شناخت ہانا کے نام سے ہوئی ہے، 25 اکتوبر کو تعلیمی اور مالی دباؤ کا شکار ہونے کے بعد گلوکاف پارک میں سیر کے لیے گئی تھی۔کیمسٹری کی طالبہ کھیل کے میدان میں رکی، بینچ پر بیٹھی اور اپنی خالہ کو بلایا۔میونسپل انفورسمنٹ کے تین افسران اس کے پاس آئے اور پوچھا کہ کیا قریب میں کھیل رہے دو لڑکے اس کے بچے ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے نیوز ٹائم نے اخبار ڈائی ویلٹ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ خاتون نے جواب میں کہا کہ وہ اس کے بچے نہیں ہیں تو افسران نے اسے 25 یورو جرمانہ کر دیا۔Gelsenkirchen کے پبلک آرڈر ریگولیشنز کے سیکشن 12 کے تحت، کھیل کے میدان عام طور پر 14 سال تک کی عمر کے بچوں اور بچوں کے ساتھ یا ان کی نگرانی کرنے والے بالغ افراد کے لیے مخصوص ہیں۔ہانا نے کہا کہ وہ اس پابندی سے لاعلم تھی اور اگر افسران اسے ایسا کرنے کو کہتے تو وہ کسی اور بنچ میں چلی جاتی۔