اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے محکمہ پولیس میں بڑی تبدیلی، 28 افسران کے تبادلے

Wait 5 sec.

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ریاست کی بی جے پی حکومت نے محکمہ پولیس میں بڑا ردوبدل کیا ہے۔ جمعہ کو جاری تبادلوں کے حکم کے تحت پولیس کمشنر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی) اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سطح کے 28 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ریاست کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق آئی پی ایس افسر موہت اگروال کو وارانسی کے پولیس کمشنر کے عہدے سے ہٹا کر پریاگ راج کا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ کرن ایس کو وارانسی کا نیا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے۔ وہ اس سے پہلے لکھنؤ رینج میں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کے عہدے پر تعینات تھے۔غازی آباد کے پولیس کمشنر جے رویندر گوڑ کو نوئیڈا کا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کو غازی آباد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پریاگ راج کے پولیس کمشنر پیوش مورڈیا کو اس عہدے سے ہٹا کر اے ڈی جی (اسٹیبلشمنٹ) مقرر کیا گیا ہے۔اے ڈی جی بریلی زون رامت شرما کو اے ڈی جی لکھنؤ زون اور اے ڈی جی لکھنؤ زون پروین کمار کو اے ڈی جی بریلی زون بنایا گیا ہے۔ علی گڑھ رینج کے آئی جی پربھاکر چودھری کو آئی جی لکھنؤ رینج مقرر کیا گیا ہے۔ ایودھیا کے ایس ایس پی گورو گروور کو مراد آباد کا ایس ایس پی بنایا گیا ہے، جبکہ ستپال کو ایودھیا کا نیا ایس ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔اتر پردیش حکومت کا یہ ردوبدل اتراکھنڈ حکومت کی جانب سے 17 آئی پی ایس اور پی پی ایس افسران کے تبادلوں کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ اتراکھنڈ حکومت نے بھی افسران کو مختلف اضلاع، خفیہ محکموں، پی اے سی بٹالینوں اور خصوصی شاخوں میں نئی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔اتراکھنڈ میں نینی تال کے ایس ایس پی منجوناتھ ٹی سی کو 31ویں پی اے سی بٹالین، رودرپور کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں رودرپور میں 46ویں پی اے سی بٹالین کے کمانڈنٹ پنکج بھٹ کو آئی آر بی-1، بیل پڑاؤ کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے۔خفیہ محکمے میں تعینات ایس پی منی کانت مشرا کو ادھم سنگھ نگر کا ایس ایس پی مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دہرادون سائبر کرائم سیکٹر کے ایس پی امت شریواستو-1 کو ایس پی (انٹیلی جنس) کی ذمہ داری دی گئی ہے۔