واشنگٹن(24 جولائی 2026): ایران نے عراق کے توسط سے بھیجی جانے والی امریکی جنگ بندی کی تجویز کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق یہ تجویز عراقی وزیرِ اعظم کے ذریعے تہران پہنچائی گئی تھی، جسے ایرانی حکام نے ماننے سے انکار کر دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے پیشکش مسترد کرنے کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق تنازع کا حل نہ ہونا ہے۔ایرانی حکام کا موقف ہے کہ وہ کسی بھی ایسی عارضی جنگ بندی کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہیں جس میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے معاملے کا واضح، شفاف اور مستقل حل شامل نہ ہو۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والا یہ شدید تنازع تقریباً دو ہفتوں سے جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔