ایران معاہدے کے لیے منتیں کر رہا ہے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے لیے منتیں کر رہا ہے ایرانیوں سے ملاقات میں کوئی دلچسپی نہیں حالانکہ وہ ملاقات کیلئے بے تاب ہیں۔لبنانی صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا ایران کی سخت بحری ناکہ بندی  کررکھی ہے کوئی جہاز نہیں گزر سکتا۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی بےرحمانہ ہلاکتوں کے باعث ایران کے رہنما ظالم ہیں ایران کی تعمیرنو میں 20 سے 25سال لگیں گے اگر بحیرہ احمر میں کچھ ہوا تو ہم اس معاملے سے نمٹیں گے ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ جاری ہے ایران پرحملہ نہ کرتےتو وہ جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابراہیمی معاہدہ بہت کامیاب رہا بہت سے ممالک ابراہیمی معاہدے میں بعد میں شامل ہوں گے، حوثیوں کیخلاف سخت اقدام کے بعد انکی جانب سےکسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، حوثیوں سے دوبارہ سختی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں لبنانی صدر مجھ سے کہیں تومیں حزب اللہ سےبات چیت کروں گا۔