دہلی میٹرو کے سبھی بند اسٹیشنز کو پھر سے کھولنے کا اعلان، مسافروں کی پریشانی ہوئی دور

Wait 5 sec.

راجدھانی دہلی میں مودی حکومت اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے خلاف طلبا تحریک کے پیش نظر احتیاطاً بند کیے گئے دہلی کے میٹرو اسٹیشنز کے دروازے عام مسافروں کے لیے پھر سے کھول دیے گئے ہیں۔ آج جیسے ہی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا، طلبا میں جشن کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ایسے میں کشیدگی والے حالات ختم ہوتے نظر آئے اور صلاح و مشورہ کے بعد میٹرو انتظامیہ نے پہلے راجیو چوک، منڈی ہاؤس اور سنٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنز کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا، پھر کچھ ہی دیر بعد ایک ایک کر بند سبھی میٹرو اسٹیشنز کے دروازے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔Service Update Entry gates of all Metro Stations of the Delhi Metro network are now open.— Delhi Metro Rail Corporation (@OfficialDMRC) July 25, 2026بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں سے مشورے کے بعد دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے داخلے اور باہر نکلنے کے دروازے کھول دیے ہیں، جس سے لٹینس دہلی اور کناٹ پلیس آنے جانے والے مسافروں اور ملازمت پیشہ افراد کو بڑی راحت ملی ہے۔Service Update Entry gates for Rajiv Chowk, Mandi House and Central Secretariat metro stations are now open.— Delhi Metro Rail Corporation (@OfficialDMRC) July 25, 2026قابل ذکر ہے کہ جنتر منتر پر جاری طلبا تحریک کے باعث بڑی بھیڑ اور پرتشدد جھڑپوں کے پیش نظر پولیس کی ہدایت پر کئی میٹرو اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔ اس کی وجہ سے راجیو چوک اور منڈی ہاؤس جیسے مصروف انٹرچینج اسٹیشنز پر مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فی الحال میٹرو اسٹیشنوں پر سیکورٹی فورسز تعینات ہیں، لیکن ٹرینوں کی خدمات اور مسافروں کی آمد و رفت مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری ہے۔