’طلبا کے 2 مزید مطالبات ہیں، جنھیں ہمیں بھولنا نہیں ہے‘، وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے بعد راہل گاندھی نے کی پریس کانفرنس

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر طلبا و نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہمارے طلبا کی جیت ہے، جو ہندوستان کے مستقبل ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ملک کے تعلیمی نظام کی کبھی دنیا میں تعریف ہوتی تھی، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے اس پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ آر ایس ایس نے دیمک بن کر تعلیمی نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے۔‘‘ये हमारे छात्रों की जीत है, जो हिंदुस्तान के भविष्य हैं। देश की शिक्षा व्यवस्था की कभी दुनिया में तारीफ होती थी, लेकिन पिछले कुछ साल से इसपर कब्ज़ा किया जा रहा है। RSS ने दीमक बनकर एजुकेशन सिस्टम को खोखला कर दिया है।धर्मेंद्र प्रधान भ्रष्टाचार, अयोग्यता और शिक्षा व्यवस्था की… pic.twitter.com/J3scgzNWmr— Congress (@INCIndia) July 25, 2026اپنے بیان میں راہل گاندھی نے وزیر تعلیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’دھرمیندر پردھان بدعنوانی، نااہلیت اور تعلیمی نظام کی تباہی کے سمبل تھے۔ اچھا ہوا کہ یہ سمبل ہٹ گیا۔ لیکن تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت کو سخت قدم اٹھانے ہوں گے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’طلبا کے 2 مزید مطلابات ہیں، جنھیں ہمیں بھولنا نہیں ہے۔ پہلا، طلبا سے بربریت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی۔ دوسرا، نریندر مودی سبھی طلبا سے معافی مانگیں۔‘‘सभी छात्रों को दिल से धन्यवाद... मेरी तरफ से छात्रों को जो भी समर्थन चाहिए, उसके लिए मैं तैयार हूं।The Congress party's idea was to wholeheartedly support the protest, and we have done so. We are here to protect the students of India and safeguard the future of India.This… pic.twitter.com/SVnGvJxOLE— Congress (@INCIndia) July 25, 2026اس موقع پر راہل گاندھی نے سبھی طلبا کا اس جنگ میں ہمت و حوصلہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سبھی طلبا کو دل سے شکریہ، میری طرف سے طلبا کو جو بھی حمایت چاہیے، اس کے لیے میں تیار ہوں۔‘‘