اسلام آباد (25 جولائی 2026): چین نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلیے پاکستان کے ثالثی کے کردار کی ایک بار پھر حمایت کر دی۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی سرکاری ٹیلی ویژن سی جی ٹی این کی آج نشر ہونے والی رپورٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ری پوسٹ کر دی، جس میں چین کی جانب سے پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی گئی۔سی جی ٹی این رپورٹ کے مطابق ایس سی او اجلاس میں چین نے پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کی، بیجنگ نے اسلام آباد کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، چین نے امریکا ایران میں سہولت کاری میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا، پاکستان اور چین نے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر باہمی رابطہ وہم آہنگی مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور ترقی کے فروغ کیلیے پاکستان کے امن ثالثی کے عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔