ایران نے پاکستان کو پیغام میں مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔سعودی میڈیا العربیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی ذرائع کے مطابق مذاکرات جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے اور ایران نے پاکستانی حکام کو بتایا مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوئے بلکہ معطل کیا۔ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا کہ آبنائےہرمز میں نئی گزرگاہ کا قیام قبول نہیں ہے۔العربیہ کے مطابق ایران نے پاکستان کو بتایا مذاکرات اسی مرحلے سےشروع ہوں جہاں رکے تھے اور ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلےآبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کی جائے، ایران نےکہا کہ ہرمز کے بعد منجمد اثاثوں اور اس کے بعد جوہری مسئلے پر بات ہو۔حملے روکنے کا حکمامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز فوج کو ایران میں کوئی نیا حملہ نہ کرنے کا حکم دیا، جس سے دو ہفتے سے جاری روزانہ کے حملوں کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔یہ دعویٰ امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ حکم پچھلے 13 دنوں تک روزانہ حملوں کی منظوری دینے کے بعد سامنے آیا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا یہ حکم عارضی اقدام ہے یا یہ وقفہ جاری رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ حملوں کا حکم دیتے ہیں، تو امریکی فوج نسبتاً کم نوٹس پر متحرک ہو سکتی ہے، فوج اب بھی بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیوں کی طرف ممکنہ واپسی کیلیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔, Al Arabiyaچین کی ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت