کویت سٹی (26 جولائی 2026): کویت نے ایران میں حملوں کا وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق کویت نے ہفتے کے روز وال سٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے اور بحرین نے رواں ماہ کے شروع میں ایرانی فوجی اہداف پر خفیہ فضائی حملے کیے تھے۔کویت کا کہنا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ بے بنیاد اور مکمل طور پرغلط ہے، کویت نے کسی ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ کویت نے کہا کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین، فضائی یا سمندری حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ایران کا آپریشن نصر 2 میں 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰیہ تردید امریکا میں کویت کی خاتون سفیر شیخہ الزین الصباح کی طرف سے سامنے آئی ہے، جنھوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔امریکا میں کویت کی سفیر شیخہ الزین الصباح نے دی وال اسٹریٹ جرنل کے ادارتی بورڈ کو ایک سرکاری خط ارسال کیا ہے، جس میں اس اخبار کی ایک رپورٹ میں کیے گئے اس دعوے کو ’’مکمل طور پر غلط‘‘ قرار دیا گیا ہے کہ کویت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے ایران کے اندر حملے کیے، امریکی اخبار کا دعویٰاپنے خط میں سفیر نے کہا کہ 24 جولائی کو صحافیوں سمر سعید اور شیلبی ہالیڈے کی شائع کردہ رپورٹ، جس کا عنوان ’’بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے خلیجی ممالک کی ایک غیر معمولی جوابی کارروائی میں ایران پر حملہ کیا‘‘ تھا، مکمل طور پر غلط اور حقائق کے منافی ہے۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ یہ الزامات اپنی مکمل صورت میں جھوٹے ہیں، ان کے مطابق، کویت نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا، نہ ہی اس نے اپنی سرزمین، فضائی حدود یا علاقائی پانیوں کو کسی ہمسایہ ملک کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے کی اجازت دی۔شیخہ الزین نے دی وال اسٹریٹ جرنل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی رپورٹ کی تصحیح کرے تاکہ اس میں کویت کے مؤقف اور پالیسیوں کی درست عکاسی ہو۔