تہران (26 جولائی 2026): ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اور جنگ بندی کے دوران اس نے 18 ارب ڈالر کا تیل فروخت کر دیا ہے۔روئٹرز کے مطابق ہفتے کو ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے کہا کہ ایران نے 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران 11.5 ارب ڈالر مالیت کا تیل فروخت کیا، جب کہ جنگ بندی کے عرصے میں مزید 6.5 ارب ڈالر مالیت کا تیل فروخت کیا گیا۔جنگ بندی کا آغاز 7 اپریل کو ہوا تھا اور 10 جولائی کو اس کے خاتمے کا اعلان کیا گیا، محسن پاک نژاد نے مزید کہا کہ اس فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن ایران کے سالانہ بجٹ میں متوقع تیل کی آمدنی کے 60 فی صد کے برابر ہے۔یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیاایرانی وزیر تیل کے مطابق تیل کی فروخت سے بجٹ ہدف کا 60 فی صد ریونیو حاصل کیا گیا ہے، جنگ بندی کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا، ایران نے 100 ملین بیرل خام تیل اور گیس فروخت کی۔تاہم، جون کے اواخر میں ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ امریکی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے دوران ایران کسی بھی مقدار میں تیل برآمد کرنے سے قاصر تھا۔