کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران آئیسولیشن ہاسپٹل اینڈ انفیکشیئس ٹریٹمنٹ سینٹر چین کی گرانٹ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعمیر کیا گیا تھا جہاں وبائی امراض سے متاثر افراد کو قرنطینہ یا آئسولیشن میں رکھنے، بڑی تعداد میں ویکسینیشن اورعلاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔ چار سال سے ایک ویران اور غیر فعال رہنے کے بعد اب حکومت اسے آؤٹ سورس کرنے جا رہی ہے۔