کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

Wait 5 sec.

نئی دہلی (26 جولائی 2026): بھارتی حکومت کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔مودی حکومت کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے اور ان پر درج تمام مقدمات واپس لینے کے اعلان کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کروچ جنتا پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ انصاف کی جیت ہے۔ قیادت نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ پر امن طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں کیوں کہ ان کے بقول تمام مطالبات پورے ہوچکے ہیں۔جنتر منتر کے باہر کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنان اور طلبہ نے احتجاج کے خاتمے پر جشن منایا جبکہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مظاہرین نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔بھارتی صدر مرمو نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ان کی جگہ پرہلاد جوشی کو اضافی طور پر وزارتِ تعلیم کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے امتحان (نیٹ) کے پیپر لیک کے بعد نتائج منسوخ کر کے دوبارہ امتحان لینے کے اعلان پر درجنوں طلبہ نے خودکشی کر لی تھی اور، 20 لاکھ سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا تھا۔دوسری جانب بھارتی چیف جسٹس کے متنازع ریمارکس پر بننے والے کاکروچ جنتا پارٹی نے ان طلبہ کو پلیٹ فارم فراہم کیا، جس پر لاکھوں طلبہ نکل کر سڑکوں پر آئے اور وزیر تعلیم دھرمیندر کو بالآخر عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔کاکروچ پارٹی کے خودکشی کرنے والے ہر طالب علم کے ورثا کو ایک کروڑ روپے معاوضہ اور تمام طلبہ پر عائد مقدمات فوری ختم کرنے کے دو مطالبات بھی تسلیم کر لیے گئے۔کاکروچ احتجاج سے پہلے : وہ کیسے اور کیوں مری؟