ایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف

Wait 5 sec.

تہران (22 جولائی 2026): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق بڑا اور نیا انکشاف کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان سے روز مشاورت کرتے ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا پر جاری ایک ویڈیو کلپ میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی رہنمائی میں فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کو سرکاری میڈیا پر شائع ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کے ساتھ "تعلقات” کی سطح روز بروز بڑھ رہی ہے۔واضح رہے کہ ایرانی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب ریمارکس سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ایران جنگ کے آغاز میں ان کے والد اور پیش رو علی خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کے بعد سے مجتبی خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔خامنہ ای نے 8 مارچ کو ایران کے تیسرے سپریم لیڈر کے طور پر اپنی تقرری کے بعد سے تحریری بیانات جاری کیے ہیں، لیکن ان کے ساتھ کوئی نئی تصویر یا صوتی ریکارڈنگ نہیں ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں اپنے والد مجتبیٰ خامنہ ای کے جنازے میں عدم شرکت نے بھی ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی۔سینئر ذرائع نے جولائی میں روئٹرز کو بتایا تھا کہ تصویر یا آواز کی ریکارڈنگ کی کمی کی وجہ صحت اور سلامتی کے تحفظات ہیں۔ پہلے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ان کے والد کی ہلاکت کے پیش نظر سلامتی کے خطرات کافی ہیں، جو ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کی سفارتی کوششوں کے دوران شروع کیے گئے تھے۔