سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مملکت پر عراق سے ہونے والے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق مشرقی ریجن اور ریاض میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس پرفضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو تباہ کر دیا۔حملے ایران نواز دہشت گرد ملیشیاؤں نے عراقی سرزمین سے کیے۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین اور تنصیبات کے دفاع کا مکمل حق ہے سعودی عرب پر حملے کا جواب مناسب وقت پر دیا جائےگا۔ایران ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان حالیہ تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب سعودی عرب کے خلاف جارحیت پر عرب اتحاد نے الحدیدہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا یمن کے بحران کا منصفانہ حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔ طے شدہ روڈ میپ پر مکمل عمل درآمد ہی یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کا واحد مؤثر راستہ ہے۔اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ خطے میں امریکا کی پالیسیوں نے یمن کی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں حوثیوں نے الزام لگایا تھا کہ سعودی عرب نے صنعا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تاکہ ایران سے آنے والے ایک طیارے کو اترنے سے روکا جا سکے۔