امریکا کا فاسٹ ٹریک ویزا انٹرویو ٹرائل کیا ہے؟ مکمل تفصیلات جانیے

Wait 5 sec.

(23 جولائی 2026): امریکا نے ایک نیا پائلٹ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت سیاحتی اور کاروباری ویزا کے امیدوار 185 ڈالر کی فیس کے علاوہ 750 ڈالر مزید ادا کر کے جلدی انٹرویو کی تاریخ حاصل کر سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 22 جولائی کو اعلان کردہ اس ’نان امیگرنٹ ویزا ایکسیلریٹڈ اپائنٹمنٹ پائلٹ پروگرام‘ کا تجربہ اس سال 31 دسمبر تک منتخب امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں کیا جا رہا ہے۔یہ پروگرام مکمل طور پر اختیاری ہے اور اس کا مقصد فوری سفر کی ضرورت رکھنے والے افراد کو 10 دنوں کے اندر اندر انٹرویو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔نیا پروگرام کیا ہے؟یہ پائلٹ پروگرام B1/B2 ویزا (سیاحت اور کاروبار کیلیے) کے اہل امیدواروں کو 750 ڈالر فی اپائنٹمنٹ ادا کر کے انٹرویو کی جلدی کی تاریخ حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ فیس عام ویزا فیس کے علاوہ ہوگی، جو کہ عام انٹرویو بک کرنے سے پہلے ادا کرنا لازمی ہوتی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد سکیورٹی کے تمام معیار برقرار رکھتے ہوئے فوری سفر کرنے والوں کی درخواستوں کو تیزی سے نمٹانا ہے۔یہ کیسے کام کرتا ہے؟امیدواروں کو پہلے 185 ڈالر فیس ادا کر کے عام طریقہ کار کے تحت انٹرویو کی تاریخ بک کرنی ہوگیاگر ان کے منتخب کردہ سفارت خانے میں فاسٹ ٹریک نشستیں دستیاب ہوں گی تو انٹرویو کے پورٹل پر (Paid Expedite) کا آپشن نظر آئے گاجیسے ہی اس آپشن کا انتخاب کیا جائے گا، امیدوار کے پاس 750 ڈالر فیس ادا کر کے تاریخ محفوظ کرنے کیلیے 10 منٹ کا وقت ہوگااہلیت کا معیاریہ سہولت صرف ان امیدواروں کیلیے ہے جو سیاحتی یا کاروباری ویزا کیلیے اپلائی کر رہے ہوں، پہلے سے ان کے پاس مستقبل کے انٹرویو کی کوئی تاریخ موجود ہو، اہلیت کے تمام دیگر معیار پر پورا اترتے ہوں، اس امریکی سفارت خانے میں اپلائی کر رہے ہوں جہاں یہ تجرباتی پروگرام جاری ہو۔کیا 750 ڈالر دینے سے ویزا ملنے کی ضمانت مل جاتی ہے؟جی نہیں! امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ 750 ڈالر ادا کرنے کا مطلب صرف انٹرویو کی جلدی تاریخ حاصل کرنا ہے، اس سے ویزا ملنے کی کوئی ضمانت نہیں ملتی۔ فاسٹ ٹریک استعمال کرنے والے امیدواروں کی سکیورٹی اور دیگر چھان بین بالکل عام امیدواروں کی طرح ہی کی جائے گی۔اہم قوانین750 ڈالر کی فیس Non-refundable ہے اور نہ ہی یہ کسی اور شخص کو منتقل کی جا سکتی ہےفاسٹ ٹریک انٹرویو کی تاریخ کو بدلا نہیں جا سکتااگر آپ انٹرویو میں نہیں پہنچ پائے، تو آپ کی فیس ضائع ہو جائے گی، دوبارہ فاسٹ ٹریک اپائنٹمنٹ کیلیے 750 ڈالر پھر سے دینے ہوں گےگروپ میں اپلائی کرنے والے ہر فرد کو الگ سے 750 ڈالر فیس دینا ہوگیوہ افراد جن کی پہلی انٹرویو کی درخواست مسترد ہو چکی تھی، وہ بھی اگر اہل ہوں تو یہ فیس دے کر جلدی انٹرویو لے سکتے ہیںیہ پائلٹ پروگرام 31 دسمبر 2026 تک چلے گا، اور اس دوران مزید امریکی سفارت خانوں کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ امیدواروں کیلیے اس کا سب سے بڑا فائدہ جلدی انٹرویو کا موقع ملنا ہے، لیکن امریکا نے بالکل واضح کر دیا ہے کہ اس سے ویزا کی منظوری کا عمل تیز نہیں ہوتا اور نہ ہی ویزا ملنے کے امکانات میں کوئی اضافہ ہوتا ہے۔