لندن (23 جولائی 2026): برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم اینڈی برنم سے اسرائیل کی غزہ پالیسی پر فوری مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 کے قریب برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم اینڈی برنم کو مشترکہ خط لکھا اور اسرائیل کی غزہ پالیسی پر حکومت سے فوری مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔خط میں ارکان پارلیمنٹ نے لکھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، برطانوی حکومت اسرائیل پر جامع پابندیاں عائد کرے اور اس کو اسلحے کی فراہمی مکمل طور پر روک دے۔I’m one of 80 MPs & Peers calling on the PM to:– Recognise the UN’s findings on genocide & implement the ICJ ruling in full– Impose sanctions including a full arms embargo– Ban trade that supports Israel’s illegal settlementsEnd Britain’s complicity in genocide, now. pic.twitter.com/TjtJ0yj2Qq— Kim Johnson (@KimJohnsonMP) July 23, 2026انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی غیر قانونی بستیوں سے ہر قسم کی تجارت ختم کی جائے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ نئی حکومت غزہ پالیسی میں فیصلہ کن تبدیلی لائے، وزیر اعظم اینڈی برنم فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلیے عملی اقدامات اٹھائیں۔خط پر لیبر، گرین اور آزاد ارکان پارلیمنٹ سمیت متعدد لارڈز کے دستخط موجود ہیں۔