ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس

Wait 5 sec.

(23 جولائی 2026): امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا۔ایگزیوس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ایران پر بہت بڑے حملے پر غور کر رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں بتایا کہ تہران کے خلاف بڑے حملے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔ایگزیوس رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ ’ایران پر ایسا حملہ ہوگا جو ماضی کے تمام حملوں سے زیادہ شدید ہوگا۔ تہران پر بڑے حملے کیلیے حتمی فیصلے کے بہت قریب ہیں۔ حملے کے فیصلے کے نتائج بھی ہوں گے‘۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ’میرے کہنے پر اسرائیل دو منٹ میں جنگ میں شامل ہو جائے گا، لیکن ہمیں ایران کے خلاف نیا آپریشن شروع کرنے کیلیے کسی کی ضرورت نہیں۔ ایرانی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن فی الحال معاہدے کیلیے تیار نہیں۔ ایران کو اب تک کافی نقصان پہنچایا ہے‘۔