نیتن یاہو ایران سے متعلق کون سی "حساس معلومات” لے کر امریکا گئے ہیں؟

Wait 5 sec.

(28 جولائی 2026): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ ایران سے متعلق حساس معلومات بتائیں گے۔العربیہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جو آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ وہ اس ملاقات میں صدر ٹرمپ کو ایران سے متعلق حساس معلومات فراہم کریں گے۔العربیہ نے اسرائیلی ٹی وی "چینل 12” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی اس اہم ملاقات میں نیتن یاہو امریکی صدر کو ایران کے ایٹم بم کے حصول کی پیش رفت کے بارے میں "تازہ ترین انٹیلی جنس معلومات” پیش کریں گے۔اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم لبنان اور شام سے انخلا سے متعلق اسرائیل سے کیے گئے امریکی مطالبے پر اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کے ساتھ امریکی صدر سے ترکیہ کو "ایف 35” جنگی طیاروں کی فروخت نہ کرنے کی درخواست بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد آج نیتن یاہو سے آٹھویں ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات کے لیے اسرائیلی وزیراعظم خاموشی سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ایران کا خوف: اسرائیلی وزیراعظم خاموشی سے امریکا روانہ ہوئے