’’خلیجی ملک کا فوج میں‌ رضاکارانہ بھرتی کا اعلان‘‘ شرائط اور اہلیت جانیں

Wait 5 sec.

(28 جولائی 2026): ایک خلیجی ملک نے فوج میں رضاکارانہ بھرتیوں کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے شرائط اہلیت اور رجسٹریشن کی تاریخ بھی جاری کر دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت دفاع نے فوج میں رضاکارانہ بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ یہ بھرتی نان کمیشنڈ افسران اور جوانوں کی رضاکارانہ تربیتی کورس کے لیے ہے، جس میں مختلف تعلیمی قابلیت رکھنے والے کویتی شہری درخواست دے سکتے ہیں۔رجسٹریشن کا آغاز آج سے رضاکاروں کی بھرتی کے لیے مقررہ ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن ہو چکا ہے اور رجسٹریشن کا عمل 18 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔اہلیت:اس رضاکارانہ بھرتی میں درج ذیل تعلیمی قابلیت رکھنے والے افراد شامل ہو سکتے ہیں:1۔ یونیورسٹی ڈگری رکھنے والے نوجوان2۔ ہائی اسکول کی تعلیم کے بعد ڈپلومہ ہولڈر3۔ انٹرمیڈیٹ (ثانویہ عامہ) یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت رکھنے والے نوجوان4۔ آٹھویں سے گیارھویں جماعت تک تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانشرائط:1۔ درخواست دہندہ کا کویتی شہری ہونا ضروری ہے2۔ عمر کی حد اعلان کی تاریخ کے مطابق 18 سال سے 26 سال3۔ امیدوار کی فوجی سروس کے لیے طبی فٹنس ضروری4۔ امیدوار کا قد کم از کم 157 سینٹی میٹر ضروری5۔ نیک کردار اور ذاتی انٹرویو میں کامیاب ہونا ضروری6۔ امیدوار کسی سنگین جرم، بدعنوانی اور اخلاقی بد کرداری میں سزا یافتہ نہ ہو (علاوہ اس کے کہ قانونی طور پر اس کی ساکھ بحال کر دی گئی ہو)7۔ امیدوار اس سے قبل کسی سرکاری ادارے کی ملازمت سے برطرف نہ کیا گیا ہو۔8۔ امیدوار پہلے سے کہیں ملازم ہے تو اسے حتمی منظوری ملنے کے بعد اپنی موجودہ ملازمت سے استعفیٰ جمع کروانا ہوگا۔تعلیمی قابلیت کے مطابق فوجی رینک مقرر:پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ): وکیل ضابط (وارنٹ آفیسر) کا رینک دیا جائے گا، اس کے ساتھ 2 اضافی الاؤنس بھی شامل ہوں گے۔ماسٹرز ڈگری: وکیل ضابط کا رینک دیا جائے گا۔یونیورسٹی ڈگری: سارجنٹ میجر کا رینک دیا جائے گا۔ہائی اسکول اور ڈپلومہ: سارجنٹ (رقيب) کا رینک دیا جائے گا، جبکہ اس کے ساتھ دو اضافی الاؤنس بھی ہوں گے۔ثانویہ عامہ (انٹرمیڈیٹ): سارجنٹ (رقيب) کا رینک ملے گا۔نویں سے گیارھویں جماعت پاس: وکیل عریف (کارپورل) کا رینک دیا جائے گا۔آٹھویں جماعت یا اس سے کم تعلیم رکھنے والوں کو سپاہی (جندی) کا رینک دیا جائے گا۔وزارت نے بتایا کہ ضباط الصف (نان کمیشنڈ افسران) کی تربیتی کورس کی مدت 4 ماہ ہوگی، جبکہ عام فوجیوں (افراد) کی تربیت 3 ماہ پر مشتمل ہوگی۔مطلوبہ دستاویزات:خواہشمند امیدوار آن لائن درج ذیل دستاویزات جمع کرائیں۔اصل کویتی شہریت کا سرٹیفکیٹسول شناختی کارڈپیدائش کا سرٹیفکیٹآخری تعلیمی سند (تصدیق شدہ) لازمی فوجی سروس، سوشل انشورنس اور افرادی قوت سے متعلق دستاویزات (ان امیدواروں کے لیے جن پر یہ شرائط لاگو ہوتی ہیں) اس کے علاوہ مطلوبہ دستاویزات میں شامل ہیں۔والدین کی شہریت کی نقولاگر والدین میں سے کسی کا انتقال ہو چکا ہو تو وفات کا سرٹیفکیٹامیدوار کے حالیہ 5 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر (4×6)شادی شدہ امیدوار کے لیے نکاح نامہ اور اہلیہ کی شہریت کی کاپیخصوصی نوٹ: تمام آن لائن جمع کروائی جانے والی دستاویزات درست، واضح اور قابلِ قبول حالت میں ہونی چاہئیں۔ ان دستاویزات کی اصل نقول ذاتی انٹرویو کے وقت پیش کرنا ضروری ہوگا۔