امریکی محکمۂ خارجہ کے نائب سکریٹری ایس پال کپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور ہندوستان مل کر دفاع اور جوہری توانائی کے شعبہ میں مزید کام کریں گے۔ دونوں ممالک محفوظ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ایسی نئی ٹیکنالوجیز پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں، جن سے تجارت اور معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ باتیں کپور نے ہوور انسٹی ٹیوشن میں ہندوستان پر منعقدہ ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے دوران کہیں۔Great roundtable on India with @HooverInst and Director@CondoleezzaRice. Under this Administration, U.S. engagement with India iscreating jobs at home and strengthening supply chains that are critical to both theUnited States and the region. We are expanding defense and civil… pic.twitter.com/LkTWSwoPsw— Bureau of South and Central Asian Affairs (SCA) (@State_SCA) July 27, 2026اس اجلاس میں امریکہ کی سابق وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس اور ہندوستان میں امریکہ کے سابق سفیر ڈیوڈ سی ملفورڈ بھی شریک تھے۔ پال کپور نے ہند-امریکہ تعلقات پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی ایک پوسٹ کی ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات مضبوط ہونے سے ہندوستان میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اشیا کی سپلائی چین بھی بہتر ہو رہی ہے جو ہندوستان، امریکہ اور پورے خطے کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک دفاع، جوہری توانائی اور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔ اس کا مقصد دونوں ملکوں کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت خشکی، سمندر، فضا، خلا اور سائبر اسپیس سمیت ہر محاذ پر دونوں ممالک کی افواج مل کر کام کریں گی۔ 2002 سے اب تک ہندوستان نے اپنی فوج کے لیے امریکہ سے کئی جدید اور بڑے ہتھیار خریدے ہیں۔ ان میں اپاچے اور چنوک ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سی-17 اور سی-130جے نقل و حمل کے طیارے، پی-8 آئی سمندری نگرانی کے طیارے اور ایم777 ہاؤٹزر توپیں بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی حکومت نے حال ہی میں بعض قواعد میں نرمی کی ہے۔ اس کے بعد امریکی عہدیداروں کا ایک وفد ہندوستان آیا تھا تاکہ وہ ہندوستانی پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کا آغاز کر سکے۔