پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج ایک بار پھر ہنگامہ والے حالات دیکھنے کو ملے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن و برسراقتدار طبقہ کی ہنگامہ آرائی کے سبب وقفہ سوالات نہیں چل پایا اور راجیہ سبھا میں بھی کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔ نتیجۂ کار لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کی ہی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ لوک سبھا میں آج 2 بجے اینٹی پیپر لیک سے متعلق ترمیمی بل پر بحث کیا جانا طے ہے۔ یعنی اب لوک سبھا کی کارروائی جب شروع ہوگی تو اینٹی پیپر لیک بل پر بحث کے لیے پیش رفت کی جائے گی۔Lok Sabha adjourned till 2 pm amid sloganeering by Opposition.Speaker Om Birla urges MPs not to disrupt Question Hour pic.twitter.com/s7x2qQv00e— News Arena India (@NewsArenaIndia) July 28, 2026آج لوک سبھا میں جب کارروائی شروع ہوئی تو ایوان زیریں کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی بہتر انداز سے چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث اور تبادلۂ خیال ہونا چاہیے، تاکہ سبھی اراکین کو اپنے نظریات رکھنے کا موقع مل سکے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک میں یہ مثبت پیغام جانا چاہیے کہ پارلیمنٹ میں صحت مند بحث اور بات چیت کی روایت قائم ہے۔ یہ کہنے کے چند لمحہ بعد ہی اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔Rajya Sabha proceedings adjourned till 2 pm amid sloganeering by Opposition. pic.twitter.com/noPBNuDvQK— News Arena India (@NewsArenaIndia) July 28, 2026قابل ذکر ہے کہ 27 جولائی کو مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپوزیشن کے زوردار ہنگامہ اور نعرہ بازی کے درمیان ’دی پبلک اگزامنیشن پریونشن آف انفیئر مینس امینڈمنٹ بل، 2026‘ لوک سبھا میں پیش کیا تھا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی تیھ۔ بعد ازاں کارروائی 5 بجے تک کے لیے، اور پھر 28 جولائی کی صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ اس بل پر بحث آج 2 بجے بہتر انداز میں ہو سکے گی۔