نئی دہلی : مودی کے گودی میڈیا پر گھر سے آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی طالبہ نے مودی کے گودی میڈیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے۔بھارت میں امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوران ایک گفتگو میں نوجوان بھارتی طالبہ نیہا بورا نے مودی حکومت، بھارتی پولیس اور گودی میڈیا پر سخت تنقید کی۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی پولیس نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ اتنی عام کردی تھی کہ وہ آج نئی دہلی تک پہنچ گئی جو ظلم و ستم کشمیر میں ہورہے تھے وہ یہاں بھی پہنچ گئے، اس وقت ہم ہم چپ رہے اور کشمیر میں یہ سب ہونے دیا۔انہون نے بتایا کہ اس موقع پر گودی میڈیا انہیں غدار اور پاکستانی ایجنٹ کہا کرتا تھا، آج یہی گودی میڈیا ہمیں بھی غیر ملکی ایجنٹ کہہ رہا ہے تو پتہ چل رہا ہے گودی میڈیا پہلے بھی جھوٹ بول رہا تھا اوراب بھی جھوٹ بول رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی تقریر میں نیہا بورا نے کہا کہ جب کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خبریں سامنے آتی تھیں تو ملک کے بیشتر لوگ خاموش رہے، لیکن اب وہی صورتحال نئی دہلی میں نظر آ رہی ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے ایک طبقے کو مسلسل "ملک دشمن”، "اینٹی نیشنل” اور "پاکستانی ایجنٹ” قرار دینے کی مہم نے ایسے ماحول کو جنم دیا جہاں ریاستی کارروائیوں پر سوال اٹھانے والوں کو بدنام کرنا معمول بن گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب یہی الزامات اب عام طلبہ پر لگ رہے ہیں تو لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے دعوے درست نہیں تھے۔بھارت : ’گودی میڈیا‘ کی اصلیت طلبہ نے کیسے بے نقاب کی؟