میڈرڈ(28 جولائی 2026): ہسپانوی کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ کی ایک فلسطینی بچی لیان اور دیگر فنکاروں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا اسپین غزہ کے بچوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتا ہے۔پیڈرو سانچیز نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس دن کے لیے دعاگو ہیں جب غزہ کے بچے بغیر کسی خوف کے دوبارہ اپنے اسکولوں میں جا کر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ View this post on Instagram A post shared by Neelam Aslam (@neelamaslamofficial)انہوں نے فلسطینی بچی لیان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لیان، آپ کی آواز سنی جا رہی ہے اور ہم آپ کی تکلیف کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ہسپانوی وزیرِ اعظم نے غزہ کی مسمار عمارتوں کے ملبے پر بنائی جانے والی تصاویر پر فلسطینی بچی لیان اور دیگر فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔اسپین کے وزیراعظم کا امریکی صدر کی دھمکیوں پر کرارا جواب