سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، جڈیجہ کی ہوئی واپسی

Wait 5 sec.

سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ واشنگٹن سندر کو پہلے ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ 15 رکنی اسکواڈ میں ایک نئے چہرہ سارانش جین کو جگہ ملی ہے۔ ٹیم میں 4 ماہر تیز گیند بازوں کو شامل کیے جانے کے ساتھ ساتھ افغانستان کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسپن گیندباز مانو سوتھر کو بھی سری لنکا کے دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ News #TeamIndia's squad for the 2⃣-match Test Series against Sri Lanka announced Note: Washington Sundar was not available for selection for the first Test. More Details ▶️ https://t.co/Vk0Xd8Axmq #SLvIND pic.twitter.com/NuCcKBohMj— BCCI (@BCCI) July 28, 2026سری لنکا کے دورہ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں رویندر جڈیجہ کی واپسی ہوئی ہے۔ انہیں افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ دوسری جانب گرنور برار، جنہیں افغانستان کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا لیکن انہیں ڈیبیو کا موقع نہیں ملا تھا، کے بارے میں امید کی جا رہی ہے کہ ٹیسٹ ڈیبیو کا انتظار ختم ہوگا۔ ٹیم میں مدھیہ پردیش کے آل راؤنڈر سارانش جین کا انتخاب حیرت انگیز ہے۔ سارانش بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ دائیں ہاتھ کے آف اسپنر بھی ہیں۔ اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں انہوں نے 54 میچوں میں 2200 سے زیادہ رنز بنانے کے علاوہ 188 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔تیز گیند بازی اٹیک کی قیادت جسپریت بمراہ کریں گے۔ ان کے ساتھ محمد سراج، پرسدھ کرشنا اور گرنور برار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم، بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ سائی سدرشن اور جسپریت بمراہ کی دستیابی بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلنس سے فٹنس منظوری ملنے پر منحصر ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کو سری لنکا کے دورے پر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 15 اگست سے گالے میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم 4 اگست کو سری لنکا کے دورے کے لیے روانہ ہوگی، جہاں وہ 7 اگست سے کولمبو میں 4 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ہندوستانی اسکواڈ:شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل (نائب کپتان)، سائی سدرشن، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، دیودت پڈیکل، مانو سوتھر، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، گرنور برار اور سارانش جین۔