ایران مذاکرات ناکام ہوئے تو طاقتور فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں: ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن(28 جولائی 2026): ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو وہ ایک طاقتور فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔مشی گن روانہ ہونے کے دوران طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو وہ ایک طاقتور فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے اندر بہت صبر ہے اور ان کے پاس کافی وقت ہے، اس وقت ایران سے بات چیت جاری ہے جو کہ اچھے انداز میں ہو رہی ہے، اور اس بات کا بہت امکان ہے کہ اس کے نتیجے میں کچھ نہ کچھ مثبت ہو جائے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کے پاس پہلے ہی بہت زیادہ ہتھیار موجود ہیں، لیکن وہ اپنی عسکری طاقت کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں اور مزید ہتھیار بھی چاہتے ہیں۔